اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے استعفے دینے والے 30 ارکان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔ تصدیق کا عمل جمعرات سے شروع ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف کے استعفا دینے والے تمام 30 ارکان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
ان میں وہ 5 ارکان بھی شامل ہیں جن کے استعفے پارٹی چیئرمین کے نام ہیں۔ سیکریٹریٹ کے مطابق جمعرات سے ہر روز 3 ارکان کو استعفے کی تصدیق کےلیے بلایا گیا ہے۔
آیندہ جمعرات کو تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بلایا گیا ہے۔ اس کے بعد تمام ارکان کو حلقہ وار طلب کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ان 30 ارکان کو طلبی کے نوٹسز ان کے عارضی اور مستقل دونوں پتوں پر بھجوا ئے گئے ہیں۔