اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری سپیکر قومی اسمبلی سے گزارش ہے کہ استعفوں سے متعلق ابہام دور کریں۔ جو ارکان اسپکر کے سیکرٹریٹ میں آئے ان کے استعفے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے استعفوں پر مزید تحقیقات نہیں کی جانی چاہیے۔ آج سب نے اس لئے قریشی کی تقریر کو اس لیے برداشت کیا کہ ہم سمجھے آپ ان سے استفوں کا کہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج شاہ محمود قریشی کو ایوان میں بات کرنے کا حق تھا۔ پارلیمنٹ نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ شاہ محمود قریشی کی گفتگو سے اشارے مل رہے تھے کہ وہ معاملے کو حل کرنے کی طرف لے جا رہے ہیں۔