تحریک انصاف بھرپور طریقے سے احتجاج جاری رکھے گی : سعدیہ سہیل رانا

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف بھرپور طریقے سے احتجاج جاری رکھے گی اور آخر کار میاں برادران کو مستعفی ہونا ہو گا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور اپنے اپنے حلقوں میں متاثرین کو اشیاء خوردنی کے فیملی پیک دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا صرف دوروں پر زور ہے بجائے اس کے کہ وہ امداد دے عوام کے پیسے سے مہنگے ترین دورے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جس ثابت قدمی سے 28 دن تک دھرنا جاری رکھا اور خواتین جس جرات مندی سے شرکت کر رہی ہیں اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج کرنا تحریک انصاف کا حق ہے۔

اس کو کوئی نہیں چھین سکتا، لاکھوں افراد کی شرکت کے باوجود ایک پتا نہ ٹوٹنا مثال رقم کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں چور اور ڈاکو اکٹھے ہو چکے ہیں پوری دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی جہاں اپوزیشن کا حکمران جماعت کے ساتھ اکٹھ جوڑ ہو پوری قوم نے دیکھ لیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔