تحریک انصاف کو دھاندلی صرف پنجاب میں نظر آتی ہے، پروفیسر ابراہیم

Professor Ibrahim

Professor Ibrahim

پشاور (جیوڈیسک) لاہور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سہ روزہ اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کے علماء کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2011ء کے انتخابات انجینئرڈ تھے۔ پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی ہوئی ہے۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لئے دونوں فریقین کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ تبدیلی کے لئے ناچ گانوں کا سہارا نہیں لیا جا سکتا۔ حکومت پر دبائو پڑتا ہے تو ہاتھ پائوں مارے جاتے ہیں۔ دبائو ختم ہوتے ہی بیرون ملک دورے شروع ہو جاتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں تاریخی اجتماع کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ سے زائد لوگ اس اجتماع میں شریک ہوں گے۔