اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے زیر اہتمام علما و مشائخ کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن میں مشترکہ قرارداد منظور کی گئی جس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی گئی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف عالمی سطح پر انبیائے کرام کی گستاخی کے خلاف قانون سازی کے لیے کردار ادا کریں۔
فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے، معاملے پر او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے۔