تحریک انصاف کے لئے خدمات کا اعتراف، حاجی شبیر حسین بیگہ کے گھر کو انصاف ہائوس قرار دے دیا گیا
Posted on November 4, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) تحریک انصاف کے لئے خدمات کا اعتراف، حاجی شبیر حسین بیگہ کے گھر کو انصاف ہائوس قراردے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل باہروال بالخصوص بیگہ میں تحریک انصاف کی ممبرسازی اور نیٹ ورکنگ کے لئے بے لوث خدمات سرانجام دینے پہ پاکستاں تحریک انصاف تحصیل کھاریاں کے راہنما چوہدری ناصر احمد چھپر نے سرپرست اعلیٰ تحریک انصاف بیگہ مہروجپور حاجی شبیر حسین بیگہ کے گھر کو انصاف ہائوس کا نام دے دیا۔
اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقری کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس میں چوہدری ناصر احمد چھپر،میاں جمیل اصغر، عافیہ موومنٹ پاکستان کے مرکزی کوارڈی نیٹر عزیزالرحمان مجاہد اور اہالیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پہ چوہدری ناصر احمد چھپر نے کہا کہ حاجی شبیر حسین بیگہ تحریک انصاف کے دیرینہ راہنما ہیں اور یونین کونسل باہروال ہی نہیں پوری تحصیل کھاریاں میں تحریک انصاف کے لئے ان کی خدمات لازوال ہیں۔یاد رہے کہ حاجی شبیر حسین بیگہ پاکستان تحریک انصاف دبئی کے کوارڈینیٹر کاشف شبیر کے والد ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com