اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے مسلم لیگ نون کے وزرا کا چودھری مجید کو پہاڑی بکرا کہنے پر شدید احتجاج کیا ہے انہوں نے کہا سیاست میں اس قسم کی تشبیہات نفرت پیدا کرتی ہیں ۔اس سے فرزندان پہاڑ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔نون لیگ نوسر بازوں کی زبان کو لگام دے جو ایک ایجینٹ کا کردار نبھانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا اقبال نے مردان کوہستان و صحراء کو فطرت کے اصولوں کا نگہبان کہا ہے جبکہ برجیس طاہر پورے پہاڑی بیلٹ کے لوگوں کو بکرا کہہ کر اپنا تمسخر اڑوا رہے ہیں۔جب بکرے نے نون کو سینگوں پر اٹھایا تو سرکاری دربانوں کو نانی یاد آ جائے گی۔تحریک انصاف پاکستان کے ہر شہری بشمول کشمیر کوعزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ لیگ کے ذمہ دار اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔
آنے والے انتحابات میں آزاد خطے کے لوگ عمران خان کا ساتھ دیں گے۔جو حقیقی معنوں میں کشمیریوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔