تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی اور شاہنواز جدون کی قیادت میں قافلہ لاڑکانہ روانہ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنمائوں احسان شاہ شیرازی اور شاہنواز جدون کی قیادت میں ہزاروں کارکنان کا پر مشتمل قافلہ لاڑکانہ جلسہ عام کے لئے کراچی سے روانہ ہو گیا۔

لاڑکانہ روانگی سے قبل شیرازی ہاوس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہا کہ لاڑکانہ میں سندھ کے عوام کا سمندر سندھ کے چوروں اور لٹیرے حکمرانوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دے گا، تاریخی جلسہ عام سندھ کی سیاست میں تبدیلی لائے گا۔

احسان شاہ شیرازی نے کہا کہ اب ملک میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے اور 30نومبراسلام آباد میں تحریک انصاف کا اجتماع نواز اور زرداری کی سیاست کو ملیہ میٹ کر دے گا اس موقع پر شاہ نواز جدون نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں منظم جد وجہد کا آغاز ہو چکا ہے اب چور، لٹیروں کو گھر بھیج کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا دھرنا تاریخ رقم کررہا ہے۔

دھرنے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور بھائی، بیٹوں اور بھتیجوں کی غیر قانونی طور پر اقتدار سے رخصتی دھرنے کی کامیابی ہے پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کہاکہ لاڑکانہ کا جلسہ عام سندھ کا تاریخی جلسہ ثابت ہو گا۔