تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کی بہتری چاہتی ہے، حاجی سیف اللہ قصوری

PTI

PTI

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کی بہتری چاہتی ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں میں لاکھوں افراد کی شرکت پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہے، ذاتی مفادات کی جنگ نے ملک و قوم کو شدید نقصان پہنچایا، پی پی پی اور ن لیگ کا مقصد اقتدار اور لوٹ مار ہے۔ غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے والے عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے۔

کرپٹ حکمران سیاست اور جمہوریت کے نام پر کاروبار کر رہے ہیں۔ پاکستان حقیقی جمہوریت آنے سے ہی ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما حاجی سیف اللہ قصوری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوروں لٹیروں کا اقتدار ختم ہونے والا ہے، ن لیگ دھاندلی نہ کرتی تو آج ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی،عمران خان نے عوام میں شعور اجاگر کر دیا ہے اب ملک میں بادشاہت نہیں چل سکتی، تحریک انصاف قوم کی آواز بن چکی ہے۔