ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے معطل صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا دھرنا اس کے اپنے خاتمے کا باعث ہو گا۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ شیخ رشید کے والد بٹ تھے اس لیے شیخ رشید بھی بٹ ہیں لیکن وہ شرم کے مارے خود کو بٹ نہیں بتاتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو کھیل تماشہ بنا دیا ہے جس کے باعث تحریک انصاف کا دھرنا اس کے خاتمے کا باعث ہو گا جبکہ شاہ محمود قریشی سیاسی کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دیں۔