تحریک انصاف معاشرتی رویوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں جمہوری اقدار کا استحکام چاہتی ہے

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور لیبر ونگ پاکستان کے صدر زبیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی، سماجی اور معاشرتی رویوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں جمہوری اقدار کا استحکام چاہتی ہے جبکہ نواز حکومت کا مشن اس ملک میں بادشاہت کا قیام ہے جس کی راہ میں صرف اور صرف عمران خان رکاوٹ ہیں اسی لئے نواز شریف کے ڈھنڈورچی اور کرائے پر حاصل کئے گئے شامل باجے مل کر عمران خان کی کردار کشی میں مصروف ہیں۔

اس تمام تر منفی پروپگنڈوں کے باوجود ہم بادشاہت کے خلاف اور جمہوریت کی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں لیبر ونگ کراچی کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔افطار ڈنر سے حافظ فضل کریم ،خالدعمران ،بسم اللہ خان ،اجمل مغل ،محمد رفیق خان ،شاہنواز صدیق ،حناء سحر،اسماء مراداور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

زبیر خان نے مزید کہاکہ 14اگست کو ڈی چوک اسلام آباد میں آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کی غرض سے ہم 27جولائی کو کراچی میں ایک مرکزی تقریب منعقد کررہے ہیں جس میں کراچی و اندورن سندھ کے مختلف شہروں سے آنے والے مدر پارٹی ،لیبر ونگ ،آئی ایس ایف ،یوتھ ونگ ،لیڈیز ونگز کے عہدیداروں و کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہونگے جس میں آزادی مارچ میں شرکت اور اسے بھر پور انداز سے کامیاب بنانے کے لئے لائحہ عمل طے۔

PTI

PTI