کراچی (جیوڈیسک) انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سٹی کورٹ سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سٹی کورٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور گو نواز گو ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت انصاف لائر فورم کے صدر ریاض آفندی ایڈوکیٹ نے کی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پہنچی جہاں خطاب کرتے ہوئے ریاض آفندی کا کہنا تھا کہ کل کے جلسے میں وکلاء بھرپور شرکت کریں گے۔
وکلاء نے ریلی کے دوران گو نواز گو اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ریلی کے اختتام پر شرکا نے بجلی کے بل بھی نذر آتش کئے۔