اسلام آباد (جیوڈیسک) شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس نہیں البتہ خواہش ہے کہ تمام جماعتیں مل کر آزاد الیکشن کمیشن کے لیے جدوجہد کریں۔ آزاد عدلیہ کی طرح آزاد الیکشن کمیشن کے لیے تحریک چلانے کا وقت آ چکا ہے۔
حکومت سے بلواسطہ یا بلاواسطہ کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کی خواہش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں بلکہ جمہور کی آواز منوانے اسلام آباد جا رہے ہیں۔
حکومت اجازت دے یا نہ دے گرفتاریاں کرے نہ کرے ہم نے ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنا ہے۔ پرامن احتجاج آئینی اور قانونی حق ہے۔ طاہر القادری اور ہم میں قدر مشرک انتحابی اصلاحات ہیں۔