تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسہ کی تیاریاں عروج پر

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے 28 ستمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اس حوالے سے گزشتہ پی ٹی آئی ضلع لاہور کا تنظیمی اجلاس بھی ہوا۔ اعجاز احمد چوہدری، عبدالعلیم خان، میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس حکام اور متعلقہ اداروں سے اجازت کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر کا جلسہ نوازشریف کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

اجلاس میں جمشید اقبال چیمہ، حامد معراج، شعیب صدیقی، میاں محمد افتخار، نذیر چوہان، نوشین حامدمعراج، نیلم اشرف، ڈاکٹر زرقا، فرخ جاوید مون نے بھی جلسے کے انتظامات کے لیے تجاویز دیں۔ یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف کے عہدیداران نے سکیورٹی، جلسہ گاہ میں نظم و ضبط اور دیگر امور کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔

قبل ازیں میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف کواگر مینارپاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی توپھر جلسہ جاتی امرامیں ہو گا۔ اجلاس میں جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ علاوہ ازیں آج سے استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔