تحریک انصاف اتوار کو مزار قائد پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PTI

PTI

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کو اتوار کی شام باغ مزار قائد میں جلسے کی اجازت دے دی۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر نیاز عباسی نے کہا ہے۔

کہ تحریک انصاف نے اتوار کو کراچی میں باغ قائد میں جلسہ کی اجازت مانگی تھی جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے جلسہ کی اجازت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو جلسہ کی سیکورٹی کے انتظامات کرنے کے بعد ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔