چکوال : مذہبی رہنما پیر عبدالرحیم نقشبندی نے صدر شمالی پنجاب راجہ عامر محمود کیانی کی موجودگی میںضمنی الیکشن میں پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار راجہ طارق افضل کالس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری ممبر شپ اور سینئر نائب صدر شمالی پنجاب راجہ یاسر سرفراز،صدر یوتھ راولپنڈی ڈویژن ملک عظیم،کوارڈینیٹر شمالی پنجاب ملک محسن حسنین،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ چکوال علی ناصر بھٹی،چیئرمین ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل ملک شاہد اقبال،سیکرٹری یوتھ چکوال سٹی چوہدری فیصل شبیر،وائس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ چکوال محترمہ فوزیہ بہرام،سابقہ صدر یوتھ ڈسٹرکٹ چکوال عرفان حسین،ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل ملک فدا حسین اور غفران عمر کہوٹ بھی موجود تھے۔