پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نظام بدلنے اور سنگین چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پشاور میں ڈی ایم جی گروپ کی زیر تربیت افسروں سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبہ میں بیوروکریسی کے روایتی انداز کو بدلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول بیوروکریسی خود کو صحیح معنوں میں عوام کا خادم بن کر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اوپر کی سطح پر کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے اور نچلی سطح پر کرپشن کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے سرکاری حکام کے تعاون کی ضرورت ہے۔