پی ٹی آئی ٹیبل پر آ جائے تو مذاکرات شروع ہو جائینگے، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خان صاحب کنٹینر پر آ جائیں، شاہ محمود ٹیبل پر آ جائیں مذاکرات شروع ہو جائینگے۔

خورشید شاہ صاحب دانشور ہیں ان کی بات ہم سنجیدگی سے سنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی سربراہ کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں مگر وہ کنٹینر پر آکر کھڑے تو ہوں۔

کیونکہ انہوں نے جس وقت مذاکرات معطل کئے تھے وہ کنٹینر پر تھے جو آج سنسان پڑا ہے۔