تحریک انصاف ، طاہر القادری ، ق لیگ اور سول سوسائٹی کو ملکر کرپٹ انتخابی بدلنے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے

لاہور(پی پی سی ) ق لیگ کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجرنے کہا ہے لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخابات شفاف نہیں تھے، اس ضمن میں تحریک انصاف کا احتجاج درست ہے، مئی 2013ء کے عام انتخابات میں بااثر انتخابی مافیا نے ق لیگ سے مینڈیٹ چھینا کیوں کہ چوہدری بردران نے اپنے اقتدار کا ہر دن عوام کی خدمت کے لیے گذارہ، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے۔

کہ عوام کو ان کے حقیقی نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے موقع دیا جائے اس کے لیے تحریک انصاف، طاہر القادری، ق لیگ اور سول سوسائٹی کو ملکر کرپٹ انتخابی بدلنے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ طویل عرصہ سے پنجاب پر حکومت کرتی چلی آ رہی ہے، اس جماعت کے افراد اس حد تک مضبوط ہو چکے ہیں کہ ہر ادارے میں انہی کے لوگ موجود ہیں، سپاہی سے لیکر پٹواری تک ان کا اثر ہے، نواز لیگ پنجاب میں جیت کر پورے پاکستان کے اقتدار پر مسلط ہو جاتی ہے۔