چائے والا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا

Gul Zafar Khan

Gul Zafar Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چائے بنا کر روزی روٹی کمانے والا محنت کش گل ظفر خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا۔

این اے 41 باجوڑ سے منتخب ہونے والے گل ظفر خان کا کہنا ہے حلقے میں تعلیم کا فروغ اور عوامی خدمت اس کی اولین ترجیح ہو گی۔

گل ظفرخان اندرون راولپنڈی میں ایک ہوٹل پر چائے بناتے تھے، اب قومی اسمبلی میں قانون سازی کریں گے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ قوم کے بچوں کو سیاست میں لاؤں۔

گل ظفر نے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی موقع ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل حل کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے انتھک محنت کریں گے۔