تحریک انصاف آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

PTI

PTI

فیصل آباد (جیوڈیسک) تاریخی دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے کھلاڑی آج اپنا رنگ جمائیں گے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ اسٹیج کی تیاری بھی مکمل ہو چکی ہے۔ جلسے کے حوالے سے نوجوانوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

جلسہ گاہ میں خواتین کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔