تحریک انصاف کی سونامی نے آزاد کشمیر کا رخ کر لیا

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر آزاد کشمیر میں کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے 10 رکنی ایگزیکٹو کونسل قائم کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر لطف الرحمان کو کونسل کا صدر، سردار ابرار جاوید سینئر نائب صدر اور سردار بابر حسین کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

مسز آسیہ رفیق خواتین ونگ اور چودھری عباس رضا یوتھ ونگ کے نمائندے ہوں گے جبکہ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن آزاد کشمیر کی سرپرستی توقیر بابر کو دے دی گئی۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ایگزیکٹو کونسل یونین کونسل، تحصیل اور ضلع کی سطح پر کارکنوں کو منظم کرے گی۔