اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہو گئے۔
غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عمر امین گنڈا پور نے 63 ہزار 753 ووٹ لیے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے جے یو آئی ف کے رہنما کفیل احمد نے 38 ہزار 891ووٹ لیے۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمرامین نے 24 ہزار سے زائد ووٹو ں کی لیڈ سے کامیابی سمیٹی۔ عمر امین گنڈا پور کے حامیوں نے جیت کی خوشی میں جشن بھی منایا۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے عمر امین گنڈا پور کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں، پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انھیں شکست ہوئی۔
اسد عمر نے سوشل میڈیا پر مزید لکھا کہ زبردست علی امین گنڈاپور، چھا گیا چیتا۔