تحریک انصاف ہر یونین کونسل سے اپنے امیدوار سامنے لائے گی۔ پیر شوکت حسین کرولی
Posted on September 20, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف چکوال کے رہنماء وسابق امیدوار صوبائی اسمبلی پیر شوکت حسین شاہ آف کرولی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے امیدوار ہر یونین کونسل سے سامنے لائے گی انہوںنے کہا ہے کہ تمام یونین کونسلوں میں پاکستان تحریک انصاف کے پاس نمائندگی کرنے والے افراد موجود ہیں اور تمام کا نظریہ ایک ہی ہے تحریک انصاف انسا نی خدمت کے جذبہ سے بھر پور عزائم رکھتی ہے۔
گذشتہ الیکشن میں ووٹوں کے لحاظ سے پاکستان کی دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے تاہم عوام میں اس کا ایک بڑا پہلو موجود ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر حکومتی پارٹی کا طریقہ کار یہی رہا اور پاکستان کے موجودہ حالات پر قابو نہ پایا گیا تو آمدہ بلدیاتی انتخابات میں عوام حکومتی پارٹی کو مسترد کرتے ہوئے اپنی بھلائی کیلئے ووٹ دیں اور اس کی تمام تر زمہ داری اراکین اسمبلی پر ہو گی وہ ہفت روزہ عکس چکوال سے ٹیلیفون پر گفتگو کر رہے تھے۔