چکوال: پاکستان تحریکِ انصاف تحصیل ایگزیکٹو کمیٹی کلرکہار کے آرگنائزر ملک طاہر کی سربراہی میں تحصیل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی راجہ یاسر سرفراز تھے۔بھرپور میٹنگ ہوئی میٹنگ میں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی کمیٹی کے آرگنائزر ملک طاہر نے بتایا کہ پانچ یونین کونسلز میں ہمارے امیدوار موجود ہیں اور باقی تین میں بھی انشاء اللہ جلد امیدوار لے کر آئیں گے اس کے علاوہ پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بات چیت کی گئی جس کے بارے میں کمیٹی کے آرگنائزر ملک طاہر نے بتایا کہ انشاء اللہ بہت جلد گائوں لیول پر تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی۔میٹنگ میں کمیٹی کے تحصیل آرگنائزر ملک طاہر کے علاوہ فاروق چیمہ،ڈاکٹر اسلام، ملک اشفاق اعوان،ملک ارشد محمود ،مناسب نواز، چوہدری فخر عباس،ملک حاکم خان،مبشر ملک،فضل محمد بھٹی سمیت تمام اراکین نے شرکت کی۔