کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم سے استعفے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان، پی ٹی آئی کی ہم آواز بن گئی، فاروق ستار نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں وزیر اعظم سے عہدہ چھوڑنے اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کر لیا۔
حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے رابطے تیز کر دیئے۔
شاہ محمود قریشی نے فاروق ستار سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں فاروق ستار نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن پر اتفاق کر لیا۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد استعفیٰ دینے کا وعدہ پورا کریں۔
دونوں جماعتیں مل کر وزیر اعظم سے استعفے کی صدا پارلیمنٹ میں بلند کریں گی۔