کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت کوبرقرار رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد پر رائے شماری کے دوران مخالفت میں ووٹ دینے کی پالیسی اختیار کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمراں مسلم لیگ(ن) میں اس معاملے پر مشاورت جاری ہے ،اکثر پارٹی ارکان کی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت کوبرقرار رکھنے کے حق میں ووٹ دیا جائے کیونکہ اگر مخالفت میں ووٹ دیا جائے گا تو سیاسی بحران پیدا ہوجائے گا اور پی ٹی آئی اس معاملے پر احتجاج کرنے کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کر سکتی ہے۔
ن لیگی ارکان کی رائے ہے کہ اگر مخالفت میں ووٹ دیے گئے تو یہ بات سامنے آئی گی کہ حکومت نے پی ٹی آئی کوانتقامی کارروائی کانشانہ بنایا ہے ،بعض لیگی ارکان کی رائے ہے کہ اس قرارداد کی حمایت کی جانی چاہیے۔