لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کونسلرز جنہوں نے مسلم لیگ نواز کو ووٹ دیا انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا جائے گا۔
ایسے تمام حلقوں اور پارٹی کونسلروں کی لسٹیں طلب کر لی گئی ہیں جنہوں نے مسلم لیگ نواز کا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے مسلم لیگ نواز کے ساتھ اتحاد یا ووٹ دینے کے معاملات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔
نعیم لاحق نے واضح کیا کہ پارٹی امیدواروں کے خلاف ووٹ دینے والوں کا بھی پارٹی میں کوئی مستقبل نہیں۔