لاہور (جیوڈیسک) حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے ووٹرزسے رابطے کے لئے کال سینٹر قائم کر دیا۔ پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی طرف سے این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لئے کال سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
کال سینٹر سے ٹیلی فون کال کر کے ووٹرز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران ووٹرز کے ٹیلی فون نمبرز اکٹھے کیے گئے تھے۔
پچاس سے زائد پی ٹی آئی کے رضاکار کال سینٹرز میں ووٹرزسے رابطہ کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے کال سینٹر کے زریعے 70 ہزار ووٹر سے رابطے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
کال سینٹر میں نقشوں کی مدد سے حلقے کی ایک ایک گلی کی نشاندہی کی گئی پولنگ کے دن بھی ووٹرز کے ساتھ اس کال سینٹر سے رابطہ کیا جائے گا۔