پی ٹی آئی کو ایف نائین پارک میں جلسے کیلئے گرین سگنل

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد انتظامیہ کو تحریک انصاف کے 24 اپریل کے جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت شرکاء جلسہ کے پرامن منشتر ہونے کی گارنٹی دے ۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے چوبیس اپریل کو تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد کے ایف نائین پارک میں جلسے سے متعلق گرین سگنل دے دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کہ ہے کہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر تمام امور خوش اسلوبی سے طے کیے جائیں۔

چوبیس اپریل کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، تاہم تحریک انصاف سے اس بات کی گارنٹی لی جائے کہ جلسے کے شرکاء مقررہ وقت کے بعد پرامن طور پر منتشر ہو جائیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی کے جلسے سے اسلام آباد کے رہائشیوں کے روزہ مرہ معمولات پر کم سے کم اثر پڑے۔