لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ن لیگ کوڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، پنجاب اسمبلی غیر پارلیمانی روایت کے مطابق چلائی جارہی ہے، پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا بزنس ایجنڈے پر نہیں آنے دیا جاتا، ہمیں قراردادیں پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
وزیرقانون کا رویہ غیر جمہوری ہے ،وہ ہمیشہ ہی جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کرتے آئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری قرار دادیں وقتی تقاضوں کے مطابق ہیںا نہیں فوری طور پر ایوان میں پیش کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تھی مگر غیر جمہوری طرز عمل اختیار کرکے ان قرار دادوں کو ایجنڈے پر نہیں آنے دیا گیا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،حکومت کی توجہ غیر ضروری کاموں پر ہے ،چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرنے والے ابھی تک کچھ نہیںکر سکے۔