پی ٹی آئی کے کارکنوں نے 2 پولیس اہلکاروں کو 2 گھنٹے یرغمال بنائے رکھا

PTI Workers

PTI Workers

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک پولیس اور ایک اسپیشل برانچ کے اہلکار کو پکڑ لیااور 2 گھنٹے یرغمال بنائے جانے کے بعد چھوڑا، آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

اگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ دوبارہ بدسلو کی کی تو سیکیورٹی واپس لے لیں گے۔ دونوں اہلکاروں کو تحریک انصاف کے کنٹینر میں لے جایا گیا ، ان کی تلاشی لی گئی، شناختی کارڈ اور آفس کارڈ بھی چھین لیے گئے۔ ،

کارکنوں نے ان اہلکاروں سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کر کے دونوں اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔ ان اہلکاروں کے نام سمیر اور ساجد بتائے گئے ہیں۔ اس دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخوا پرویز خٹک بنی گالہ کے لئے روانہ ہو گئے۔

آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے اہلکاروں کو 2 گھنٹے یرغمال بنائے رکھا۔ اگر کارکنوں نے پولیس کے ساتھ دوبارہ بدسلو کی کی تو سیکیورٹی واپس لے لیں گے۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کوی یرغمال بنانے والے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔