کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں کئے جانے والے احتجاج اور دھرنوں کے حوالے سے شہر کے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں شاہراہ فیصل، تین تلوار، کلفٹن، حسن سکوائر، نمائش چورنگی، ماڑی پور، سپر اور نیشنل ہائے ویز سمیت دیگر مقامات شامل ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے دھرنوں کے مقامات پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے متبادل راستوں سمیت 500 اہلکاروں کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، ناظم آباد اور ائیر پورٹ کے راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔