پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی، ضیاء اللہ آفریدی پی پی پی میں شامل

Ziaullah Afrid

Ziaullah Afrid

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء ضیاء اللہ آفریدی نے صوبائی دارالحکومت میں سابق صدر زرداری سے ملاقات کی اور پی پی پی میں شمولت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پرانے دوست واپس آئے ہیں، ہمارے پاس پیتل بھی آ جائے تو سونا ہو جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست پر یقین رکھا ہے۔