پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جمہوری ادروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ جمہوری عمل کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حالت میں بعض قوتیں ابہام پیدا کر رہی ہیں، جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔