اسلام آباد (جیوڈیسک) تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے پی ٹی وی حملہ کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی وی حملہ کیس کا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر حملہ آوروں کی شناخت کےلیے مختلف ٹی وی چینلز سے فوٹیج حاصل کر لی گئی۔
ملزمان کی شناخت اور معلومات کے لیے پولیس کا نادرا سے بھی رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ان ملزمان کی شناخت کے بعد گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس نے پی ٹی وی کے اعلیٰ حکام کے بیانات بھی قلم بند کر لیے ہیں۔