پی ٹی وی پر حملے کے اشتہاری کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے: پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے عمران خان کو اشتہاری قرار دیا ہے انہیں چاہیے کہ اپنی جماعت کے نام کی لاج رکھیں۔

انصاف عدالتوں سے ملتا ہے سٹریٹ جسٹس کا کلچر ختم ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد خان صاحب کا غضب شروع ہوا ہے۔ ڈی آئی خان میں پانچ بچوں کی ہلاکت پر کے پی کے حکومت وزیر صحت کا احتساب کرے۔