پی ٹی وی پر حملہ، حکومت کا ملزموں‌ کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

PTV Attacked

PTV Attacked

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ملزموں کو ویڈیو ریکارڈنگ، تصاویر اور گواہوں کی مدد سے شناخت کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے نامزد کارکنوں کے گھروں کے ایڈریس بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔ پولیس افسروں کی سربراہی میں ٹیمیں رات کسی بھی وقت کریک ڈاؤن شروع کر سکتی ہیں۔

ان مقدمات میں عمران خان اور طاہر القادری کے نام بھی شامل ہیں۔ عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کا کہنا ہے کہ اگر کریک ڈاؤن ہوا تو دما دم مست قلندر ہو گا۔ پولیس دھرنے میں شریک درجنوں افراد کو مختلف الزامات میں حراست میں لے چکی ہے۔

درجنوں کارکنوں کا عدالت کے حکم پر رہا بھی کیا گیا ہے۔ عمران خان نے جمعہ کے روز حکمرانوں سے نجات کا دن منانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔