پیرس (بیورو رپورٹ) پی ٹی وی نیوز نے راجا منظور جنجوعہ کو پیرس میں اپنا نمائندہ مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔۔ راجا منظور جنجوعہ صحافت میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اور غیر جانبدارانہ صحافت کی بنا پر انہیں ہر مکتبہء فکر کے لوگوں میں پسند کیا جاتا ہے۔ وہ جرنلزم میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہیں وہ روزنامہ پاکستان اور جذبہ انٹرنیشنل کے لئے بطور نمائندہ ایک عرصے تک لکھتے رہے ہیں ۔
اس کے علاوہ وہ جنگ گروپ کیلئے ہفت روزہ اخبار جہاں میں گذشتہ آٹھ سال سے باقاعدگی سے” شانزے لیزے سے“کے عنوان سے کالم لکھتے آرہے ہیں۔ پی ٹی وی نیوز کی طرف سے انہیں نمائندہ بنانے کی خبر سن کر یورپ بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ پاکستانی کمیونٹی کو توقع ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح غیر جانبدارانہ صحافت کریں گے اور بلاتفریق تمام لوگوں کو یکساں کوریج دیں گے۔