اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کر کے قانون کی دھجیاں اڑائیں، آج صفائی دینے سے بہتر تھا عمران خان اس وقت کارکنوں کو نہ بھڑکاتے، ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ صرف پارلیمنٹ، پی ٹی وی پر حملے کیے بلکہ قانون کی دھجیاں اڑائیں، عمران خان پہلے غلطی کرتے ہیں پھر معافی مانگنے اور صفائی پر اتر آتے ہیں
عمران خان نے پارٹی ورکرز کو پولیس سے چھڑوایا، کیا ان میں جرات تھی کہ وہ اپنے بھانجے کو لندن پولیس سے چھڑواتے، خان صاحب، کیا آپ قانون سے بالاتر ہیں؟ دن رات انصاف کا ڈھونگ رچانے والے اب انصاف ہونے پر کیوں چلا رہے ہیں، نواز شریف عمران خان کا خوف بن گئے ہیں اور انہیں خواب میں بھی ڈراتے ہیں۔ عمران خان کی سیاست صرف شریف خاندان پر جھوٹے الزامات تک محدود ہو گئی ہے۔