PU Hailey College of Commerce Fees Increase Against Protests
لاہور (4اپریل2016ئ) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج میں طلبہ و طالبات نے فیسوں میں اضافے اور طالب علموں کے داخلے منسوخ کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا جس مین سینکڑوں طالب علموں نے شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایابعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات اور طلبہ و طالبات کے مطالبات کو انتظامیہ کی جانب سے تسلیم کرنے کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے اور غریب طلبہ و طالبات سے تعلیم کا حق چھیننے کے مترادف ہے طلبہ و طالبات کے داخلے خارج کیے جانے کے بارے میں طالب علموںکا کہنا تھا کہ داخلہ فارم کے اوپر دیے گئے اصولوں کے مطابق طلبہ اگلے سمیسٹر میں منتقل ہوتے ہیں مگر انتظامیہ نے بتائے بنا ہی اصول تبدیل کر کے داخلے منسوخ کرنا شروع کر دیے۔یاد رہے کہ 300 طالب علموں میں سے 85 کے داخلے منسوخ کیے گئے ہیں جو کہ داخلہ فارم پر دیے گئے اصول کے مطابق اپنا نتیجہ برقرار رکھتے ہیں مگر انتظامیہ کی طرف سے نئے اصول پر پورا نہیں اترتے۔
فیسوں میں اضافہ پر بھی طلبہ و طالبات کا شدید ردعمل تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کو کسی صورت بھی نہیں مانیں گے یہ طالب علموں کے ساتھ زیادتی ہے۔ایم ۔کام کی فیس میں پانچ سو،ایم ۔کام ساڑھے تین سال میںتین ہزار اور بی۔کام میں ساڑھے بارہ سوروپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
PU Hailey College of Commerce Fees Increase Against Protests