عوام 11 مئی کواپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں سے جان چھڑائیں ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان
Posted on April 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ عوام 11مئی کواپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں سے جان چھڑائیں کیونکہ بار بار کے آزمائے ہوئے لوگوںکو اس بارنہ آزمائیں کیونکہ یہ لوگ کامیاب ہو کر اپنے اور اپنے حواریوں کی جیبیں بھرتے ہیں۔
انہیں عوا م کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی عہدے داروں شاہد باجوہ ،ڈاکٹر رفیق غنچہ ،روحیل اکبر،مقصود علی،فضل رحیم اور ارسلان راجپوت سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے عوام کا ہی جینا محال کردیا ہے۔
اقتدار کے نشے میں مست عوام کی خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوںنے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر عوام کا خون تک چوس لیا ہے اور اب انہیں خود کشی پر مجبور کر دیا ہے ۔عوام 11 مئی کو میزائل پر مہر لگا کر تحریک تحفظ پاکستان کے امیدواروں کو کامیاب کریں تاکہ ملک سے کرپشن، لوٹ مار، بے روزگاری اور اندھیروں کا خاتمہ ہو سکے۔