پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، افسران کو سرکاری خرچ پر حج کرنے سے روکنے کی سفارش

Hajj

Hajj

اسلام آباد (جیوڈیسک) پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) نے مختلف ادوارکی آڈٹ رپورٹوں کا جائزہ لینے کیلیے 3 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں اور سفارش کی ہے کہ کسی سرکاری افسر کو سرکاری خرچ پرحج نہیں کرنا چاہیے۔

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ثمینہ پرویز نے کمیٹی کو بتایا کہ انھوں نے سرکاری خرچ پرحج کیا مگر رقم واپس کر دی تھی، کمیٹی کے استفسار پرڈی جی ریڈیو نے بتایاکہ وہ ریڈیو کے اخراجات پر حج پر گئی تھیں مگر وزارت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر حج سے واپس آتے ہی تمام رقم جمع کرادی تھی۔ کمیٹی نے کہا کہ آپ نے پیسے تو واپس کر دیے تاہم ایسا نہیں ہونا چاہیے، کوئی بھی سرکاری افسر سرکاری خرچ پر حج نہ کرے۔