قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ عوام کی مدد کرنا پولیس کا فرض ہے عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس سے مکمل تعاون کریں۔
عوامی تعاون کے بغیر پولیس جرائم پر قابو نہیں پا سکتی دہشت گردی، کرائم اور امن و امان کی موجودہ صورتحال اس مار کی متقاضی ہے کہ ہمیں ایک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کام مشترکہ طور پر کام کرنا ہو گا پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کیے بغیر جرائم پر قابو پانا ناممکن ہے وہ گزشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ میں جرائم کی نشاندہی عوام کریں پولیس ان گروہوں کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے اورمجرموں کی پشت پناہی کرنیوالوں کا بھی گھیرا تنگ کردیا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظراپنے محلہ میں ،بازار میں ،لاری اڈا ،کا روبا ر کی جگہ پر اور عبا دت گاہوں میں خصوصی طور پر اردگردنظر رکھیں اگر کوئی مشکوک بیگ /تھیلہ لا وارث مو ٹر سائیکل ،گاڑی ،ریڑھی یا کو ئی مشکوک شخص نظر آئے تو فوری 15پر پولیس کو اطلاع دیںاور خاص طور پر اپنا گھر یا دکان کرایہ پر دینے سے پہلے اس امر کو یقینی بنائیں کہ متعلقہ شخص کسی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تو نہیں اور فوری کرایہ دارکا اندراج اپنے متعلقہ تھانہ میں کروائیں۔