سیہون شریف (رپورٹ: قربان علی بھٹی) ملک بھر میں شروع ہونے والی گھر شماری اور مردم شماری کی عوام میں آگاہی کے حوالے سے قوم پرست جماعت سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ کی رہنمائی میں نکالی گئی ریلی کی سیہون میں حضرت قلندر لال شھباز کی مزار پر حاضری۔ چادر چاڑھ کر سندھ کے امن و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔۔۔
ملک میں شروع ہونے والی گھر شماری اور مردم شماری کی عوام میں آگاہی کے حوالے سے قوم پرست جماعت سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ جئے سندھ قومی محاذ کے نیاز کالانی ،جیئے سندھ محاذ کے ریاض چانڈیو،عوامی جمھوری پارٹی کے ابرار قاضی سمیت فنکشنل لیگ ، نون لیگ سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کی قیادت میں سندھ آدم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ ریلی نکالی گئی۔
ریلی سکھر سے ہوتے ہوئے سیہون شریف پھنچی جہاں پر حاجی دودو خان بڑدی، عبدالغفور نوحانی، جسقم کے اکبر ملاح، مرید خان بروہی، منصور چنہ، محمد نواز رند، محمد خان سولنگی، محمد پناہ بلیدی اور دیگر شہریوں نے ڈگری کالیج کے سامنے ریلی کا استقبال کیا، جس کے بعد سیہوانی سرکار حضرت قلندر لال شہباز کی درگاہ پر حاضری دیکر چادر چاڑہی۔ سندہ یو نائیٹیڈ پارٹی کے سید جلال محمود شاہ ، جسقم کے ڈاکٹر نیاز کالانی اور دیگررہنماؤں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
اکثریت ہونے کے باوجودبھی سندہ کے عوام کے ساتھہ پچھلی مردمشماری میں بھی ناانصافیاں ہوئی ہیں جو سندہ کا عوام کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگی ،سندھ میں رہنے والے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ اپنا گھر اور آدم شماری میں اندراج اپنا آئینی حق سمجھ کر ضرور اندراج کرائے کیوں کہ اس اندراج کے توسط سے ہی سندھ کے باسیوں کا روزگار ترقی او حکومت میں نمائندگی ممکن ہوگی اور سندھ کی سیاسی سماجی اور معاشی ترقی کا راز بھی اس آدم شماری کے نتیجے میں ثابت ہونے والی اکثریت میں چھپا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ کے چند بڑے شہرو ں کی آبادی جعل سازی کے ذریعے زیادہ دکھائی جاتی ہے جس کی اہم وجہ آدم شماری جیسے اہم معاملے سے ہماری لاتعلقی اور کنارہ کشی کا رویہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر سندھ دشمن منصوبوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا قدیم سندھیوں کا شمار بطور سندھی کیا جائے نئے آنے والوں کو آدم شماری میں شامل نہ کیا جا ئے سندھ میں نئے صوبوں کے نام پر سندھ کو توڑنے کی سازش کرنے والوں کو سندھ میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے سندھ کے عوام آدم شماری میں بھرپور حصہ لے کر سندھ سے اپنی وفاداری کا ثبوت دیں۔