پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ اونرز ایسو سی ایشن نے سپریم کورٹ سے پبلک سی این جی پالیسی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ اونرز ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پبلک سی این جی پالیسی پر از نوٹس لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں دو سلنڈر لگانے سے ان کا معاشی قتل ہو گا جبکہ گاڑیوں کی چھتوں پر سیلنڈر نصب کرنا بھی ممکن نہیں۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے گلبہار میں احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کو خبردار کیا کہ اگر پالیسی پر نظر ثانی نہ کی گئی تو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔