کراچی : شاہ فیصل کالونی کے تمام یونین کونسل میں حق پرست اراکین اسمبلی کی جانب سے علاقائی ترقیاتی منصوبوں پر جہاں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اراکین اسمبلی کے فنڈز کے ذریعے فراہمی و نکاسی آب کے توسیع منصوبوں پر کام کی تکمیل کے بعد شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر کا کا م تیزی کے ساتھ جاری وہیں بلدیاتی اداروں کی جانب سے سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سروس روڈز سے تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی مہم کا سلسلہ بغیر کسی تعطل کے ساتھ جاری ہے۔
گزشتہ روز شاہ فیصل کی مختلف یونین کونسل میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے کشادہ سڑکوں کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیا گیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے علاقائی ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا نے کے لئے شاہراہوں سے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی تعاون کے ذریعے شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے ساتھ اس کی روک تھام کو بھی یقینی بنا یا جائے دورے کے دوران شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں جاری علاقائی ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی سمیت عوام کو درپیش علاقائی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں۔