عوام حلقہ کے وسیع مفادات کو سامنے رکھ کر اپنے ضمیر کا خود فیصلہ کریں، شیخ ناصر

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن پی پی 95 کے صدر و امیدوار چیئرمین یو سی 49/13 شیخ محمد ناصر نے کہا ہے کہ سیاسی مداریوں کے جھوٹے وعدوں پر یقین کرنے کی بجائے عوام حلقہ کے وسیع مفادات کو سامنے رکھ کر اپنے ضمیر کا خود فیصلہ کریں، عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت سیاست کو اپنایا، حلقہ کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ کالونی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شیخ ناصر کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ اس موقع پر عبدالسلام مغل، حاجی مقصود، محمد فاروق مغل، ڈاکٹر عبدالستار نے بھی خطاب کیا۔