لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عوامی کمیشن نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
دھندلی کا واویلا کرنے والوں کو جوڈیشل کمیشن میں سبکی ہوگی۔ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی کمیشن نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، عمران خان کراچی اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں بد ترین شکست کا حقیقت پسندانہ جائزہ لیں، دھندلی کا واویلا کرنے والوں کو جوڈیشل کمیشن میں سبکی ہو گی۔
مشاہد اللہ خان نے کہا کہ قوم نے فیصلہ سنا دیا کہ اسے ملک کی ترقی کے علاوہ کچھ نہیں چاہیے۔ عوام نے خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔