ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پنجاب حکومت کو عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے تمام اضلاع و تحصیلوں کے مختلف تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کا قیام تھانہ ٹیکسلا میں بھی پولیس کے خلاف عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے فرنٹ ڈیسک قائم کردیا گیا۔
سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کا تھانہ ٹیکسلا کا دورہ فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اور عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں،اس موقع پر ڈی اسی پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل ، تھانہ ٹیکسلا میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او راجہ اکر بھی موجودتھے،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیرنگرانی عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے تھانہ ٹیکسلا میں بھی فرنٹ ڈیسک قائم کردیا گیا۔
پولیس گردی کے شکار افراد فرنٹ ڈیسک پر اپنی شکایات درج کرسکیں گے،کسی پولیس افسر نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیری حربے اختیار کئے،انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی،کسی بے گنا شہری کو بلاجواز گرفتار کیا،کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا،کیس کی تفتیش غلط خطوط پر کی،درست درخواست پر ایف آئی آر کے اندراج سے انکار کیا،یا کسی بھی جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج کیا۔
شہریوں کے جائز کام میں تاخیر کی تو فرنٹ ڈیسک پر اسکے خلاف شکائت درج کرائی جاسکے گی،جس پر فوری عمل درآمد ہوگا،اس ضمن میں کوئی بھی شہری بذریعہ ایس ایم ایس جو کہ 8787 پر بھیجا جاسکتا ہے اپنی شکائت کا اندراج کراسکے گا، سی پی او راولینڈی اسرار عباسی نے منگل کے روز تھانہ ٹیکسلا کا دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سی پی او نے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور فرنٹ ڈیسک پر موجود عملہ کو شہریوں کو انصاف فرام کرنے کی ضروری ہدایات کیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038